یونس خان کا بیٹ 20 لاکھ روپے میں نیلام

Younis Khan

Younis Khan

کراچی (جیوڈیسک) یونس خان نے اس بیٹ سے کھیلتے ہوئے گزشتہ سال جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 8832 رنز کا ریکارڈ توڑا تھا۔

پی اے ایف میوزیم میں انڈس ہسپتال کے فیملی کارنیوال کے دوران یونس خان کے خصوصی دستخط سے مزین اس نایاب بیٹ کی نیلامی ہوئی جہاں کراچی کے ایک رہائشی نے اسے بیس لاکھ میں خرید لیا۔