یونس اور مصباح کا متبادل دیکھ رہے ہیں، سلمان بٹ کا نام زیرغور ہے۔ انضمام

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو ایک دن جانا ہی ہے، ہیروز کو عزت سے رخصت کیا جانا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی گول میز کانفرنس بلانے کا مقصد ماڈرن کرکٹ میں ترقی کے مشورے لینا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ موجود ہے، شرجیل خان اور بابر اعظم اس کا ثبوت ہیں۔ انضمام الحق کہتے ہیں کہ یونس اور مصباح الحق کا متبادل دیکھ رہے ہیں، سلمان بٹ کا نام بھی زیرغور ہے۔