یونس اور مصباح سب سے زیادہ سکور کرنیوالی پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئی

Misbah ul Haq and Younis Khan

Misbah ul Haq and Younis Khan

ابوظہبی (جیوڈیسک) یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں 15 سنچریز پارٹنر شپس بنا کر پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔

مڈل آرڈرز بلے بازوں نے 49اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ مصباح اور یونس کے درمیان سب سے بڑی شراکت 218 رنز کی ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی سانجھے داری 451 رنز مدثر نذر اور جاوید میانداد نے بنائی۔ 20 سنچریز پارٹنرشپ کے عالمی ریکارڈ پر سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ قابض ہیں ۔