امور نوجوانان حکومت سندھ اور ینگ سوشل ریفارمرز کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

Karachi News

Karachi News

کراچی (پ ر) محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور ینگ سوشل ریفارمرز کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز دانشور، ماہر تعلیم اور سماجی شخصیات نے نوجوان طلباء اور طالبات سے خطاب کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف تعلیم دان پروفیسر خالدہ غوث نے کہا کہ ہمیں بہت کچھ دیا یہ ملک جس مقصد کے لئے بنا وہ پورا ہوا مگر کیا ہم اس کی قدر کررہے ہیں کیا۔

یہ ہمارا فرض نہیں کہ ہم محنت،عزم سے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں اس ملک کی بہتری ترقی اور خوشحالی کے لئے سوچنا اب نوجوانوں کی ذمہ داری ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے اور ترقی کے راستے میں مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا کہ ہمارے سیاسی سماجی اور معاشی جو بھی حالات ہوں ہم سب پاکستانی ہیں اور یہی پاکستانی ہونا ہمیں منظم کرتا ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی غلام مصطفی نے کہا کہ یہ ملک ہمارا غرور ہے اس ملک نے ہمیں نام و پہچان دی ہے اور اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس ملک کو کیا دیتے ہیں اور اس کا نام کس طرح روشن کرتے ہیں سیمینار کے آکر میں نوجوان طلباء اور طالبات کی ماہر تعلیم پروفیسر میڈم خالدہ غوث سے درخواست کی کہ وہ اپنے تجربہ کی روشںی میں ہماری رہنمائی کریں کہ نوجوانوں کے لئے مستقبل میں روشن امکانات کس طرح پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

اس پر انہوں نے رہنما اصول سے آگاہ کیا سینیٹر نہال ہاشمی اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور ینگ ریفارمر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنا ایک خوش آئند بات ہے اس موقع پر طلباء و طالبات میں شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئی جبکہ سیمینار سے ممتاز ٹرینر عمیس احمد نے بھی خطاب کیا آخر میں یوتراب اسکائوٹس کے بچوں نے حب الوطنی کے موضوع ٹیبلو پیش کیا اور پاکسانی پرچم بلند کئے جس کو شرکاء نے بے حد پسند کیا اور تالیاں بجاکر خراج تحسین پیش کیا آخر میں ینگ ریفارمر کے صدر شیخ سعود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔