یوتھ ایجوکیشنل فائونڈیشن کے اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں سیمینار منعقد کیا گیا

 Press Club, Layyah, Seminars

Press Club, Layyah, Seminars

لیہ (محمد صدیق پرہار) معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122، یوتھ ایجوکیشنل فائونڈیشن اور نیو کاسل ٹیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ریسکیورز ، سماجی کارکنوں، ریسکیوسکائوٹس اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر گل عباس نے کہاآج کے دن منانے کا مقصد اسپیشل پرسنز کے حقوق کیلئے آواز اُٹھانا ہے ، اسپیشل پرسنز کسی سے کم نہیں یہ معاشرئے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ نے کہا کہ اس عظیم مشن پریس کلب بھی اپنا کردار ادا کرئے گا، انہوں نے کہا کہ جلد پریس کلب میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گاجس میں مزید معزور افراد کو ویل چیئر اور دیگر سامان دیا جائے گا۔ محسن عد یل چوہدری نے کہا کہ اسپیشل پرسنز کی فلاح کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ارشار رونگہ نے کہا حکومت کو اسپیشل پرسنز کیلئے فوری اقدامات کرنے کرنے چاہیے اور ان کے کوٹے میں اضافہ کرنا چاہیے ، تاکہ یہ بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں،سلیم دانش نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ نیو کاسل ٹیم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں لیہ کی عوام کوکبھی تنہا نہیں چھوڑا، انہوں نے اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ آئندہ اس سے بڑھ کر اسپیشل پرسنز کی مدد کریں گے، اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

اس سے قبل اسپیشل چلڈرن نے اپنی پرفارمنس سے سیمینار میں رنگ بھر دیا ، محمد سمیع ، خضر حیات ، ارم ، بُشری ، عذرا، جمشید نے پرفارم کر کے خوب داد وصول کی، بعدازاں معذور افراد میںیوتھ ایجوکیشنل فائونڈیشن اور نیو کاسل ٹیم کی جانب سے 10ویل چیئر تقسیم کی گئیں اور آگاہی ریلی نکالی گئی۔