نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں۔ الحاج محمد انور ظفر

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

ٍکروڑلعل عیسن (نامہ نگار) نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں ۔کھیلوں سے جسم کے نشونما اور توانائی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست الحاج محمد انور ظفر نے گزشتہ روز چک نمبر 94 ٹی ڈی اے میں والی بال ٹورنمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اُن کے ہمراہ حاجی محمد اکرم ظفر ،ملک اسماعیل ،محبوب انور،اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،حاجی کرامت اللہ،حبیب اللہ واہلہ ،چوہدری رزاق واہلہ ،تنزیل واہلہ ،شان واہلہ محمد ارشد مراد ،محمد سلیمان کھوکھر ،عمر احتشام مانگٹ،اعجاز ناصر ،عباس بلوچ ،ودیگر موجود تھے ۔حاجی محمد انور نے کروڑ اور پیر سواگ کی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا اور فسٹ آنے والی ٹیم کو 5ہزار انعام دیاْ۔