یوتھ امپاورمنٹ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

Youth Empoerment Socity

Youth Empoerment Socity

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور آپ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور حج کے مبارک سفر سے واپسی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا وفد نے تنظیم کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر وقار احمد قریشی کی قیادت ملاقات کی وفد میںمنیجر ہیومن ریسورسرخسار کنول،سی ای او نعمان شیخ اور پبلک ریلیشن آفیسر حسنین صدیقی شامل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع میں نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ اُن کے کردار کی درست رہنمائی کے حوالے سے یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ضلع انتظامیہ کورنگی کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔