یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے وفد نے اولڈ ہائوس امید سحر میں سنیئر سٹیزن کے ساتھ ایک دن گزارا

YOUTH EMPOWERMENT SOCIETY

YOUTH EMPOWERMENT SOCIETY

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوجوانوں کی سماجی تنظیم یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی نے اولڈ ہاوس امید سحر میں سینئر سیٹیزن سے ملاقات کی، ان کی آپ بیتیاں سنی اور ان کے ساتھ افطار بھی کیا۔یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایسے اداروں اور ان میں رہنے والے افراد کو معاشرے کے ساتھ جوڑیں جن سے لوگ قطع تعلق کرلیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اولڈ ہاوس امید سحر میں بعنوان ‘ہمیں تم سے پیار ہے’ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پریوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے سینئر سیٹیزن کو عیدی، کپڑے اور دیگر تحائف کے ساتھ ساتھ ایک جنریٹر بھی عطیہ کیا گیا۔

جبکہ ٹرینر کامران زاہد، قاضی توصیف اور نعمان شیخ نے متاثرہ افراد کے ساتھ مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے مختلف سماجی منصوبے بھی تیار کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقار احمد قریشی نے کہا کہ یہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال میں لا کر معاشرے کو پرامن بنایا جائے۔

جبکہ یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر فائنانس جبران علی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ لوگوں کے دیے گئے عطیات کا بہترین استعمال کیا جائے اور معاشرے کے ان افراد کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جائے۔تقریب کے مہمان خاص میں چیئرمین آف پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی جناب شبیب الحسن، معروف کالم نگار قاضی حارث اور سماجی رہنما ثناء فضل نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر خلیق کوہستانی کو بہترین رضاکار کا اعزاز جبکہ رخسار کنول اور وہاب شاہ بخاری کو ایونٹ کے حوالے سے بہترین خدمات پر شیلڈز دی گئی۔