نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے۔ غلام رسول

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ہی ہسپتالوں کو ویران اور صحت مند زندگی کو پروان چڑھا یا جاسکتا ہے معاشرے کی ترقی اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر پر واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی ڈھائی پر منعقدہ “یوم کشمیر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شہر قائد میں کھیل کے فروغ کے حوالے سے معروف شخصیت نیشنل بنک شعبہ کے کھیل کے کوارڈینٹر اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،پبلک ریلیشن آفیسر نیشنل بنک آف پاکستان عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کشمیر عوام سے یکجہتی کے حوالے سے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پرکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی غلام محمد خان نے شہر کراچی میں کھیل کے ہر شعبے کو فروغ دینے کے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر کھیل کے میدانوں کو آباد رکھا ہے۔

انہوں نے یقین دلا یا کہ ڈی ایم سی کورنگی ضلع کورنگی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے حاجی غلام محمد خان کو مکمل تعاون کا یقین دلا تی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ بلدیہ کورنگی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ ضلع کورنگی میں کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے عملی جد وجہد میں مصروف ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کومسائل سے پاک صحتمند سرگرمیوں کے حوالے سے شہر قائد کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع کورنگی میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ ضلع کورنگی شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے اس ضلع میں کھیل کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کررہے ہیں حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ قومی دن ہو یا پاکستان کے لئے اعلیٰ خدمات انجام دینے والوں کا یادگار دن ہم ہر ایونٹ کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

انشا اللہ بہت جلد ضلع کورنگی میں فٹ بال ،شوٹنگ بال اور دیگر انڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔