نوجونواں اور سوسائٹی کو انتہا پسندی سے بچانا سب سے بڑی انسانیت کی خدمت ہے۔ ڈاکٹر حسن قادری

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

پیرس (میاں عرفان صدیق) نوجوانوں اور معاشرے کو انتہا پسند سے بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے اور دور حاضرمیں اس عظیم فریضہ کو منہاج القرآن شرق سے غرب ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں نئے شامل ھونے والے رفقاء کے اعزاز میں منعقدہ کنونشن میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا میں پھیلتی ھوئی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ دلیل اور عمل کے ساتھ کیا جائے۔نئے شامل ھونے والے احباب کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہ منہاج القرآن کی رفاقت اس گئے گزرے دور میں ایک نعمت سے کم نہیں اور شیخ السلام ڈاکٹر طاھرالقادری کی سنگت دونوں جہانوں میں آپ کے کا آئے گی ۔اس موقع پیرس کی معروف سیاسی سماجی اور بالخصوص صحافی برادری نے منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا اورشیخ السلام ڈاکٹر طاھرالقادری کی قیادت پر بھرپور اعتماد اظہار کیا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چودھری محمد اعظم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ منہاج القرآن فرانس کے دروازے آپ سب کے لیے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں اور آپ مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائےگئے۔اور میں اعلی قیادت کا بھی شکرگزار ھوں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے اسپیشل فرانس کے لیے وقت نکالا۔ آخر پر شیخ السلام ڈاکٹر طاھرالقادری کے پوتے حماد المصطفئ المدنی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔