یوتھ ونگ کی تنظیم نو کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Paris Youth Wing Event

Paris Youth Wing Event

پیرس (میاں عرفان صدیق) مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوتھ ونگ کی تنظیم نو کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی پاکستان سےیورپ کے آفیشل دورہ پر تشریف لائے ہوئےمہمان آرگنائزر اوورسیز یوتھ ونگ مسلم لیگ ن علی زاہد خان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا افتخار مسلم لیگ ن تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نعت مقبول شریف کی سعادت حافظ معظم نے حاصل کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کی جان جنرل سیکرٹری راؤ طاہری نے سرانجام دیئے۔

فرانس میں پہلی بار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی لیگل باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پروگرام میں ڈنمارک سے آئے ہوئےمسلم لیگ ن سکینڈی نیویا یوتھ ونگ کے صدرچوہدری عاشر نعمان اور مسلم لیگ ن فرانس نے بھرپور شرکت کی جس کی صدارت علی زاہد خان آرگنائزر اوورسیز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے کی۔

علی زاہد خان نے دوران خطاب میں کہہ کہ میں کیپٹن صفدر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ہدایت پر پورے یورپ کی باڈییز منظم کرنے آیا ہوں۔انھوں نے کہہ کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کا ہمیشہ خاص خیال رکھا۔

یہی وجہ ہے کے آج یورپ کے 18ممالک میں یوتھ ونگ کو منظم کیا جا چکا ہے میرے قائد میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کا تہہ کیا ہوا ہے جس کا ثبوت آپ کے سامنے آپریشن ضرب عضب ہے۔

انشاءاللہ ہم ہر حال میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو آرگنائز کریں گےاور اپنے قائد میاں نواز شریف کے ہاتھوں کو مظبوط کریں گےاس کے علاوہ رانا افتخار صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے بھی خطاب کیا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہہ کہ ہم مسلم لیگ ن یوتھ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے کہا کے ہم فرانس میں مزید بنک بنائے گےاور گورنمٹ لیول پرفرانس میں پاکستانی اسکول قائم کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں رانا محمود خان آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، راجہ علی اصغر چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس،نعیم چوہدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یورپ، چوہدری افضل لنگاہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس شامل تھے۔

مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کی تنظیم نو کےنام اور عہدے رانا محمود خان، آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، چوہدری افضل لنگاہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ، راجہ ماجد غفور سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، چوہدری اعجاز گوندل چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، راحیل بٹ نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، طاہر محمود گجر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، شہزاد احمد نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، راؤ طاہری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، سبحان سیٹھ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، عدنان افضل وڑائچ میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس پروگرام کے آخر پر علی زاہد خان نے تمام عہدیدران کو اپنے ہاتھوں سے نوٹیفکیشن پیش کیئے۔