ایڈمنسٹر یٹر KMC سے غلام محمد خان اور عظمت اللہ خان کی ملاقات

Krachi

Krachi

کراچی: کراچی شوٹنگ بال اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صد ر غلا م محمدخان اور سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے ایڈمنسٹریٹر KMC لیئق احمدسے ان کے دفترمیں ملاقات کی اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمدخالد خان بھی موجود تھے غلام محمد خان نے کر اچی میں شوٹنگ بال کھیل اور باسکٹ بال کھیل کے مسائل سے ایڈمنسٹریٹر KMC کو آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ KMC اسپورٹس کمپلیکس پر جلداز جلد باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر مکمل کرکے باونس کلب جس نے یہ کورٹ بنایا تھا ان کے حوالے کیا جائے جبکہ کمپلیکس میں ایک شوٹنگ بال کورٹ بھی تعمیر کیا جائے۔

کیونکہ اس کمپلیکس پر شوٹنگ بال کے کئی آل پاکستان ٹورنامنٹس بھی منعقد ہوچکے ہیں غلام محمدخان نے ایڈ منسٹریٹر کے دور میں کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر لئیق احمدسے اظہار تشکر کیا۔

ایڈمنسٹر یٹر لیئق احمدنے کہا کہ میں اور KMC کا ہر فرد کھیلوں سے محبت رکھتاہے اور KMC کے ہر فرد کی کوشش ہے کہ کر اچی مین کھیلوں کا عروج ہو اور میں نے جس طرح کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا ہے وہ میرا فرض تھا کیونکہ یہ وہ شہر ہے جس نے دنیا کو عظیم کھلاڑیوں سے نوازا لیئق احمدنے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے کھیلوں کے نمائیندوں کا جنہوں نے ان کا ہر قدم پر ساتھ دیا اظہار تشکر کیا انہوں نے غلام محمدخان کی درخواست پر کراچی مین رمضان نائٹ سایئکل ریس کا انعقاد کرنے پر اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔