یوسف شاھ پر مقامی چوکیدار کو بھرتی نہ کرنے پر گذشتہ کئی ماہ سے پی پی ایچ آئی سینٹر بند

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاؤں یوسف شاھ پر مقامی چوکیدار کو بھرتی نہ کرنے پر گذشتہ کئی ماہ سے پی پی ایچ آئی سینٹر بند، گاؤں اور نواحی علاقوں کے مکینوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی گاؤں یوسف شاہ میں پی پی ایچ آئی کا بنیادی صحت مرکزپی پی ایچ آئی کی انتظامیہ اور گاؤںوالوں کی ضد کے باعث بند پڑا ہوا ہے۔

گذشتہ روز یوسف شاہ کے مکینوں عبدالشکور خاصخیلی، شاداب ملاح، زؤر احمد جونیجو اور دیگر نے سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالغفار سریو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سینٹر والوں نے سینٹر پر مقرر مقامی چوکیدار امتیاز خاصخیلی کو ہٹاکر دوسرے علاقے کے چوکیدار کو مقرر کیا ہے۔

جو سرار غلط ہے ، انہوں نے کہا کہ جہاں پر سینٹر ہوتا ہے چوکیدار بھی وہیں کا ہوتا ہے اس لیئے جب تک سینٹر والے ہمارے گاؤں کا چوکیدار مقرر نہیں کرینگے ہم سینٹر کو کھلنے نہیں دینگے، دوسری جانب سینٹر بند ہونے کے بعد گاؤں کے دیگر مکینوں کو علاج میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Badin News

Badin News