یوراج اور ہربجھن سنگھ فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

Yuvraj and Harbhajan Singh

Yuvraj and Harbhajan Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈمیں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فراڈ پرل گروپ نامی کمپنی نے کیا جس نے 2 دہائیوں کے درمیان سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اس کے چیف اور 3 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یوراج سنگھ اور ہربھجن نے مذکورہ کمپنی سے گفٹ کی صورت میں پلاٹس لیے تھے جس بارے میں ان سے بھی تفتیش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب یوراج سنگھ کی والدہ شبنم نے کہا کہ ان کے بیٹے کا فراڈ گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ورلڈ کپ 2011ء کے فاتح سکواڈ کا حصہ ہونے پر یوراج کو پلاٹ کی پیشکش ضروری ہوئی تھی تاہم ملا نہیں تھا۔