ظفر عباس سبزواری اور محمد طارق نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

Disst Jial Jhang Visite

Disst Jial Jhang Visite

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ظفر عباس سبزواری اور سول جج محمد طارق نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا ۔دوران دورہ 01 حوالاتی اسیر کو جیل سے ذاتی مچلکہ پرفی الفوررہا کرنے کا حکم دیاجس کی تعمیل کرتے ہوئے جیل حکام نے 01 اسیر کو جیل سے رہا کیا گیا۔

جن کے ساتھ جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو ڈیشل جاوید رشید بھی تھے ۔انہوں نے نو عمر وارڈ اور مختلف بارکوں کے علاوہ جیل ہسپتال اورکچن اسیران کا دورہ کیااورکچن میں قیدیوں کیلئے تیار ہونے والے کھانے کو چیک کیا۔فاضل جج نے جیل ہذا کی صفائی اور سیکیورٹی کے نظام کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔