اقبال ظفر جھگڑا کی ہدایت پر خویزئی بائیزئی بہائی ڈاگ مڈل سکول میں داخلہ مہم کا آغاز

مہمندایجنسی (نمائندہ) گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی ہدایت پر پولیٹیکل انتظامیہ کی سرحدی دیہات خویزئی بائیزئی بہائی ڈاگ مڈل سکول میں داخلہ مہم کا آغاز، پی اے مہمند محمود اسلم وزیر، کرنل امتیاز ،اے ای اوسعید گل، علاقے کے قومی مشران ، اور سکولوں کے تین سوسے زائد طلبا ء نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مشران ملک سلطان، ملک زیارت گل، ملک نادرمنان اور دیگر نے کہا کہ بائیزئی کے لوگ تعلیم سے بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں اسلئے حکومت علاقے میں تعلیمی اداروں پر توجہ دے کر مڈل اور ہائی سکولو ں کو تعمیر کرائیں کیونکہ آس پاس علاقوں میں بیس کلومیٹر کے فاصلے پر کوئی ہائی سکول موجود نہیں ہے۔ کرنل امتیاز نے کہا کہ علاقے کے مشران کی تعاون سے علاقے میں مکمل طورپر امن وامان قائم ہواہے اور سرکاری سکولو ں، ہسپتالوں میں تعینات عملہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کررہے ہیں۔

ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل نے کہا کہ علاقے کے قومی مشران اور والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور اس مقصد کیلئے حکومت سرکاری سکولوں کو تمام ضروریا ت اور عملہ بھی فراہم کرینگے ۔ جبکہ علاقے میں مزید نئے سکولز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ دریں اثناء پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بائیزئی ایک پسماند ہ علاقہ ہے اور یہاں کے عوام محب وطن ہے انہوں نے علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

پی اے مہمند نے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن میں سکولوں کو سرکاری عملہ اور تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ۔ انہوں نے علاقے میں مزید سکولوں کی فوری طورپر عمارتوں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مشرا ن، میڈیا کے نمائندے، اور علاقے کے عوام مل جل کر تعلیمی ترقی کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔ اس طرح پی اے نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات، یونیفارم، بیگز، اور کاپیاں بھی تقسیم کیں گئیں جبکہ نئے بچوں کو بھی داخل کرکے مہم کا افتتاح کیا۔

بعدا زاں داخلہ مہم کے حوالے سے واک بھی کیا گیا جس میں سرکاری محکمہ جات کے اعلیٰ حکام ، علاقے کے مشران، تین سوسے زائد طلباء نے شرکت کی ۔ پی اے نے علاقے میں قائم سرکار ی سکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched

Mohmand Agency School Admission Campaign Launched