منعم ظفر خان اور اسحق تیموری کی پولیس کی جانب سے جشن آزادی کیمپ کو اکھاڑ پھینکنے کی مذمت

Jamaat Islami

Jamaat Islami

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان اور امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے لیاقت آباد تھانے کے اہلکاروں کے ہاتھوں محمد سوئٹس، سندھی ہوٹل میں جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے تحت جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کو اکھاڑ پھینکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد تھانے کے ایس ایچ اور اہلکاروں کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی کا یہ کیمپ خالصتاً یوم آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے لگایا گیا تھا جسے پولیس اہلکاروں نے بنا کسی وجہ کے اکھاڑ دیا۔

امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان اور امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔