زین حیدر کیس کے مرکزی ملزم تحسین حیدر بچی گرفتار

Tehseen Haider

Tehseen Haider

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) زین حیدر کیس کے مرکزی ملزم تحسین حیدر بچی گرفتار ملزم اڈشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت سے قبل از گرفتاری زمانت کرا چکا تھا لیکن اس کے باوجود اعلٰی شخصیت کے فون پر کروڑ پولیس نے احاطہ عدالت کے باہر چاروں اطراف میں ملزم کو ہر صورت گرفتار کرنے کے لئے بھاری نفری لگائی ہوئی تھی۔

ملزم زمانت کے بعد شام 7بجے تک ایک عدالت میں اپنے وکیل ملازم حسین شاہ اور سیکٹری بار ملک منیر کے ہمراہ موجود رہا اسی طرح مدعی پارٹی کے لوگ بھی عدالت کے باہر ٹولی کی شکل میں موجودرہے اور یہ سنا گیا کہ مدعی پارٹی از خود بھی ملزم سے مقابلہ پر اُتری ہوئی ہے جس کے بعد صدر بار سردار ذوالفقار علی خان نے صورتحال کو بھانمپتے ہوئے مداخلت کی اور مشورہ دیا کہ ملزم تحسین حیدر کو پیش کر دیا جائے۔

جس پر SHOملک ریاض حسین کو عدالت کی چھت پر بلایا گیا اور مزاکرات کے بعد اُن سے گارنٹی لی گئی کہ ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور کوئی ذیادتی نہ ہوگی اس موقع پر سابق چئیرمین ملک غلام اکبر سامٹہ بھی موجود تھے دوسری جانب ملزم کے گرفتار چچا شبیر بچی اور کزن غلام عباس کو رہا کر دیا۔

غلام عباس نے اپنے چچا کو چھوڑانے کے لئے اپنے ایک دوست نجب عباس کو وفاقی وزیر سکندر بوسن بنا کر DPOاور SHOکو فون کرائے تھے۔