زین قتل کیس نیا رخ اختیار کر گیا، مدعی ماموں کیخلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

Zain

Zain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر وقوعہ کے روز مدعی کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

پراسیکیوشن نے مدعی کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ چوبیس ستمبر کو پیمرا مقدمے کے مدعی سہیل افضل کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیش کرے۔

عدالت نے ملزم کو پہچاننے کے دعوے سے انکار پر مدعی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم بھی دیا جس پر تھانہ مصطفے آباد میں زین کے ماموں سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔