ضرار بین الاقوامی معیار کی فلم ہے، شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے کہا ہے کہ ’’ ضرار ‘‘ بین الاقوامی معیار کی فلم ہے وہ پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ کی اس فلم کے کو ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی تاریخ کے بھاری بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ’’ ضرار ‘‘ کے لیے پروڈیوسر عدنان بٹ نے ہالی وڈ کے ڈائریکٹر ٹموتھی کی خدمات حاصل کی تھیں جنھوں نے پاکستان میں فلم کی عکسبندی کی۔

ان کے ساتھ اداکار شان نے بھی بطور معاون ہدایتکار کے طور پر فرائض انجام دیے۔ ذرائع کے مطابق اداکار شان کا کہنا ہے کہ مجھے ہالی وڈ کے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کر کے نیا تجربہ ہوا ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔