زیرو لائن پر بلا اجازت پھرنے والے دو مشکوک افراد گرفتار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) زیرو لائن پر بلا اجازت پھرنے والے دو مشکوک افراد گرفتار، موبائل میں انڈین نمبر فیڈ، موبائل و موٹر سائیکل بر آمد، رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی درخواست پر مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق چھٹیانوالہ کے قریب دو مشکوک افراد زیرو لائن کے او پر بغیر اجازت پھر رہے تھے جن کواوپی پر ڈیوٹی کرنے والے حوالدارمحمد صدیق اور سپاہی خالد اسلام نے گھیرا ڈال کر قابو کر لیا۔

پکڑے گئے مشکوک افراد میں سے محمد سردار کا تعلق قادی ونڈ جبکہ عبدالمجید کا تعلق نتووالہ سے بتایا گیا ہے، جن کے قبضہ سے دو موبائل فون جن میں انڈین نمبر فیڈ تھے اور موٹرسائیکل ہنڈا 125بر آمد ہوئے، سب انسپکٹر رینجر ذیشان حیدر چوکی چھٹیانوالہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 455/52کنٹرول انٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔