ژوب میں سرچ آپریشن: 4 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Terrorist  Arrested

Terrorist Arrested

کوئٹ (جیوڈیسک) ژوب کےعلاقے میں ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد سے 2رائفلیں،ایک ایس ایم جی اورایک پسٹل برآمدہوا ہے۔ برآمد اسلحے میں ہزاروں کی تعداد میں کارتوس بھی شامل ہیں۔

ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے حساس مقامات کےنقشےاور دستاویزات بھی برآمدہوئے ہیں۔