زیارت اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

Ziarat Snow

Ziarat Snow

زیارت (جیوڈیسک) زیارت اور قلات میں بدستور پارہ نقطہ انجماد سے گرنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم از کم درجہ حرارت مفنی 2، قلات میں منفی 1 کوئٹہ میں2، دالبندین میں 3، بارکھان 5، گوادر اور پسنی میں 13، جیونی میں 17، تربت 15، نوکنڈی میں 11، پنجگور اور سبی میں 6، خضدار میں 10، لسبیلہ میں 9 اور ژوب میں 2 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔