زیارت کے ٹھیکیداروں رحیم خان، محمود خان و دیگر کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

Ziarat Press Conference

Ziarat Press Conference

زیارت (نامہ نگار) زیارت کے ٹھیکداروں رحیم خان، کامریڈ پائند خان، نصیب جان، روزے خان، محمود خان ، اللہ نور و دیگر نے چودہ نومبر کو ہونے والے ڈسٹرکت کونسل زیارت کے ٹینڈروں کے خلاف مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ نومبر کو ہونے والے ٹینڈر میں محکمہ ڈسٹرکٹ کونسل کے آفیسران کے ہاں ٹینڈر فارم کے لئے بمع فیس چالان و کاغذات کے ساتھ ٹینڈر فارم کی طلبی کی درخواستیں جمع کئے۔

متعلقہ آفیسران نے ٹینڈر فارم ریلیز کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اجازت نہیں ،متعلقہ اشتہار میں درج تمام کام یعنی تیس کے تیس فارم ریلیز کرنا ہوگالیکن ٹھیکداروں کی نہ سنی گئی اور ٹھیکداروں کو کہا گیا کہ چند چھوٹے کام اوپن کئے جائینگے۔

لیکن ٹھیکداروں نے انکار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پہلی با رنہیں ہے کئی بار متعلقہ محکمہ نے ٹینڈر اشتہارات گمنام اخبارات میں دیکر مخصوص فرد سے ساز باز کی چکر میں ہوتے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اس محکمے کے خلاف ٹھیکداران رجوع کر چکے ہیں اور کہا ہے کہ متعلقہ آفیسران کے خلاف غیر قانونی طرز عمل کا فوری نوٹس لیں ۔اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

آخر میں ٹھیکداران نے چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت سے پرزور اپیل کی ہے کہ تمام اوپن کام یعنی تیس کے تیس اوپن کئے جائے بصورت دیگر قانونی چارہ چوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔