زیارت میں عشر وصولی کے لئے گر د آوری شروع کرنا قابل مذمت ہیں ۔چئیرمین زمیندار ایکشن کمیٹی محمد نعیم پانیزئی

Ziarat

Ziarat

زیارت (نامہ نگار) چئیرمین زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت محمد نعیم پانیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع میں عشر وصولی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گرد آوری شروع کرنا قابل مذمت ہے ۔کیونکہ زیارت کے باغات اور فصلات کو پہلے قدرتی چشموں اور کاریزات کے پانی سے سیراب کیا جاتاتھا لیکن اب زیر زمین پانی کی سطح گرنے کی وجہ سے لوگ پانی کی حصول کے لئے ٹیوب ویلوں کا سہاررا لیتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تیل کے ذریعے پانی نکالا جاتا ہے۔

جو تقریباً٥ لاکھ کے فصل میں ایک لاکھ کا بچت ہو تا ہے لیکن اب ضلعی انتظامیہ مجموعی آمدن کو بہانہ بنا کر گرد آوری شروع کی گئی ہے جس پر ہم بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرینگے جلد ہی ضلع زیارت کے تمام زمینداروں کا اجلاس بلا کر گرد آوری کی رکاوٹ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ۔ جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔