رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب کے سواء کچھ نہیں

load shedding

load shedding

زیارت (نامہ نگار ) زیارت میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں اکثر علاقوں میں ماہ مقد س میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں تک جاری ہے ضلعی ہیڈکوارٹر کو بھی صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے کیسکولوڈشیڈنگ ختم کرنے کی صرف دعوے کررہی ہے عوام اب مزید برداشت نہیں کر سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل پاؤر آف جرنلسٹس زیارت کے صدر مدثر احمد خان کاکڑ ، جنرل سیکرٹری غلام حیدر کاکڑ و دیگر سنئیر عہدیداروں رضوان اللہ کاکڑ ، طارق عزیز سارنگزئی ، غلام مصطفی ودیگر نے آئی پی او جے کامنعقدہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا کہ حکو مت ہمیشہ یہ دعوئے کرتی آرہی ہے کہ اس بار رمضان کریم میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائیگا اور سحر و افطار میں تو بالکل بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی تاکہ عوام کو سحر اور افطار کے موقع پر ریلیف دی جاسکیں لیکن حسب معمول پھر وہی لوڈشیڈنگ اور وہی سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

غریب عوام پھر لوڈشیڈنگ کی چکھی میں پھنستے چلے جاتے ہیں ۔اس باربھی حکومتی دعوؤں کے برعکس رمضا ن المبارک میں وادی کے مختلف علاقوں زندرہ ، چینہ ، زڑگی ،پیچی ،منہ ،ورچوم ، کان ، احمدون سپیزندی مقصد پورے ضلع زیارت میں اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کو صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں بہت ذیادہ اضافہ ہو چکا ہے ۔جو بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ بھی سحری کے وقت بہت کم وولٹیج کے ساتھ ۔آخر میں آئی پی او جے نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کیسکو حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وادی زیارت میں لوڈشیڈنگ کی خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکے ۔اس کے علاوہ اگر لوڈشیڈنگ کا یہ بدترین سلسلہ نہ رک سکا تو ہم (آئی پی او جے ) اور عوام کسی بھی قانونی اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے اور ضلع کے عوام کا یہ مسلئہ انشاء اللہ آئندہ بھی ہر فورم پر اٹھائینگے تاکہ ضلع کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکیں ۔