زیارت میں ابر رحمت کے برسنے کے بعد شہریوں اور سیاحوں کی چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے

زیارت (نمائندہ) وادی زیارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج و چمک کے ساتھ ابر رحمت خوب برسا جس سے شہریوں اور سیاحوں کی چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے ۔نئے پھلنے والے نھنے، نازک اور خوشبودار جڑی بوٹیوں اور پودوں کی صحت بخش خوشبووں نے وادی کا ماحول ہی تبدیل کر دیا۔

ابر رحمت کے خوب برسنے کے بعد وادی میں ہر طرف خوشبووں اور کھلی فضاء کا سماں ہے وادی کے موسم کی تبدیل ہونے کے ساتھ ہی قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے بھی وادی میں ڈھیرے جمانا شروع کر دئے اسی طرح وادی کی دلفریب ،دلکش اور خوشبودار فضاء سے معزوز ہونے کے لئے سیاح وادی آنا شروع ہو گئے۔

Pakistan Day

Pakistan Day

Ziarat

Ziarat