زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Toss

Toss

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں چھ سال بعد کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کی جانب سے اظہر علی اور زمبابوین ٹیم کے کپتان چکمبورا نے ٹاس کیا۔ کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ ہمیشہ سے بیٹنگ کیلئے بہت فیورٹ ہے اس لیے ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے انھوں نے بتایا کہ حماد اعظم اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔زمبابوین ٹیم کے کپتان چکمبورا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا ، ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔