زمبابوے کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

Zimbabwe Cricket Team

Zimbabwe Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کا سیکورٹی وفد لاہور پہنچ گیا۔ چار افراد پر مشتمل سیکورٹی وفد قدافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

دورہ پاکستان کے حوالے سے زمبابوین ٹیم کا حتمی فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم کے متوقع دورے سے چھ سال بعد پاکسان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بھی کھلنے کی امید ہے۔ اس دورے کے دوران زمبابوین ٹیم دو ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔