زمبابوے نے بھارت کو پہلا ٹی 20 میچ ہرا دیا

Zimbabwe vs India

Zimbabwe vs India

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو ستر رنز بنائے۔ مین آف دی میچ ایلٹن چگمبورا نے نصف سنچری میں سات فلک بوس چھکے لگائے۔ مہمان ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔

کپتان ایم ایس دھونی اپنی ٹیم کو لکیر کے پار نہ پہنچا سکے۔

زمبابوے نے بھارت کو دو رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔