زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Zimbabwe

Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔ راس ٹیلر ایک سو بارہ اور کین ولیم سن ستانوے رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے نے تین سو چار رنز کا ہدف انچاس اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

کریگ اروین نے ایک سوتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ زمبابوے کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔