زمبابوے کے خلاف سیریز قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

Pakistan Vs Zimbabwe

Pakistan Vs Zimbabwe

لاہور (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قومی ٹیموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں شیڈول سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ ختم ہو گیا۔

جہاں کھلاڑیوں سمیت سلیکٹرز نے بھی اپنا کام ختم کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان ، احسان عادل ، وہاب ریاض اور راحت علی کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے۔ فیصل آباد میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں کوچ وقار یونس کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن لاہور میں شیڈول ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے باعث وقار یونس فیصل آباد نہیں پہنچ سکے۔