زمبابوے ٹیم کو بین الاقوامی سطح کی سیکیورٹی دینگے، آئی جی پنجاب

Mushtaq Sukhera

Mushtaq Sukhera

لاہور / راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہاکہ پنجاب میں داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے کسی قسم کی انٹیلجنس اطلاعات موجود نہیں، لاہور میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد پر اسے بین الاقوامی سطح کی سیکیورٹی انتظامات دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے دہشت گردی کے خلاف دستیاب وسائل میں بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ملک بلکہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

پیر کو پولیس ٹرینگ کالج سہالہ میں سب انسپکٹروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہوئیں ہیں۔