زبیر کی سنچری ،پیراگون کلب نے یو ایم ٹی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Zubair Malik

Zubair Malik

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیراگون کرکٹ کلب نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ ٹیکنالوجی کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔پہلے کھیلتے ہوئے یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ 35 اوور میں 184 رنز بنا سکی۔

حسن 46 ،ابرار 32 اور عزیر ناصر 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے ہیں۔ پیراگون کلب نے زبیر ملک کے شاندار 100 رنز کی بدولت 185 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

زین العابدین نے 52 بنائے، یونیورسٹی کے بائولر منیر نے واحد وکٹ حاصل کی۔ زبیر ملک سنچری بنانے پر میچ کے بہتری کھلاڑی قرار پائے۔