ذوالفقار بھٹو کی برسی، سرکاری فنڈز کے اجرا پر بلاول ناراض

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر بلاول بھٹو ناراض، وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ برسی کے لئے فنڈز کا اجراء کس کے کہنے پر کیا گیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام انتظامات پارٹی فنڈز سے کئے جاتے ہیں ، سرکاری خزانے سے کوئی رقم نہیں لی جاتی۔