ذوالفقار علی بھٹو کا عوام سے اٹوٹ رشتہ بلاول بھٹو کی قیادت میں مزید پختہ بنائیں گے ۔چوہدری اصغر

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کا قافلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی میں شرکت کے لئے 3 اپریل کی صبح شمع شاپنگ سینٹر چوک شاہ فیصل کالونی سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگا۔

پی پی پی سٹی ایریا PS-120 کا اجلاس صدر چوہدری اصغر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سٹی ایریا کے عہدیداروں کے علاوہ کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4اپریل کو گڑھی خدا بخش پر حاضری کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی ایریا PS- 120 کے صدر چوہدری اصغر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام سے اٹوٹ رشتہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں مزید پختہ بنا ئیں گے انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ وارڈز سطح پر تنظیم کو فعال اور پارٹی پیغام کو عام عوام تک پہنچائیں۔