ذوالفقار مرزا کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین نے 107حامیوں سمیت عبوری ضمانت منظور

Zulfikar Mirza

Zulfikar Mirza

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین نے 107حامیوں سمیت عبوری ضمانت منظور کرلی، 23مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم، تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 107ساتھیوں کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت نے 23مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے بتایا کہ ٹنڈو باگو تھانے کی حدود میں دو پنگریو تھانے کی حدود میں دو، بدین کی حدود میں ایک، گولاڑچی کی حدود میں ایک، کڑیو گھنورکی حدود میں دوایف آئی آر داخل کی گئی تھی جن میں سے تین ایف آئی آر میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو نامزد کیا گیا تھا اور چار میں ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

ساتوں ایف آئی آر میں 50/50ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سینکڑوں حامی بھی موجود تھے جبکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے تھے۔۔