ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں توسیع کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹرعزیر میمن کی قیادت میں دھرنا

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں کی ضمانت میں توسیع کے فیصلے کے خلاف پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرعزیر میمن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے دھرنا دیا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف سخت نعر یبازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرکے پی پی کارکنوں کو تحفظ دیا جائے۔

اس موقعی پر پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹیری ڈاکٹر عزیز میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو جاں لیوا دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی ضمانت کو رد کرکے اسے فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے آپ کو شیر کہلواتا ہے لیکن پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کے ڈر سے وہ 8 گھنٹے کورٹ کے اندر چھپا رہا۔۔

Zulfiqar Mirza Agaisnt Rally

Zulfiqar Mirza Agaisnt Rally