ذوالفقار مرزا کو پولیس کی ہاتھوں قتل کرایا تو سندھ کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھے گی، عبدالکریم سومرو

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو اگر پولیس کی ہاتھوں قتل کرایا گیا تو سندھ کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھے گی جو سندھ حکومت کو جلاکر راکھ کردے گی ان خیالات کا اظہار سومرا اتحاد ضلع بدین کے صدر اور تعلیمی ماہر عبدالکریم سومرو، قانون دان علی محمد سومرو، محمد حنیف سومرو اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر جھوٹے مقدمے دائر کیئے جا رہے ہیں جو کسی کی فرمائش پر کیئے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانا بنایا جا رہا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاکر سندھ کی عوام کے جذبات کی رہنمائی کی ہے اس لیئے ہم سومرا اتحاد کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں کہا کہ گذشتہ روز ھائی کورٹ کے احاطے میں ہونے سندھ پولیس کے غنڈوں کی جانب سے صحافیوں پر کیا جانے والا تشدت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے وفاقی حکومت اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات دائر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔۔۔