geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حریری کی دستبرداری: لبنان میں فرقہ وارانہ سیاست کو فروغ ملے گا؟

January 31, 2022 0 1 min read
Saad al-Hariri
Share this:

Saad al-Hariri

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان میں سنی مسلم رہنما سعد الحریری کے سیاست سے الگ ہونے کے فیصلے نے شیعہ عسکری گروپ حزب اللہ کے ملک میں پہلے سے موجود اثر و رسوخ میں اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

تین بار ملکی وزیرِاعظم رہنے والے حریری نے 24 جنوری پیر کے روز اپنے منصب اور مئی میں ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ایرانی اثر رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو مثبت تبدیلی کی امید تھی۔

اس فیصلے سے لبنان کی فرقہ وارانہ سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ لبنان میں اقتدار کی تقسیم کثیر فرقہ وارانہ نظام کے تحت ہے۔ جہاں مختلف فرقے مل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں۔ اس فیصلے سے مالیاتی مسائل سے دوچار اس ملک کو پہلے سے ہی درپیش غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

حریری کے اس فیصلے سے اس سنی خاندان کے 30 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوگا جسے ماضی میں حزب اللہ کے خلاف جہاد کے لیے سعودی عرب کی حمایت حاصل رہی ہے اور اس جہاد کے نام پر ریاض سے کثیر رقم بھی ملتی رہی ہے۔ حزب اللہ، جسے ایران کے پاسداران انقلاب نے 1982 ء میں قائم کیا تھا ایک طویل عرصے تک لبنان کا مضبوط حصہ رہا ہے۔

مالی طور پر مضبوط حزب اللہ اب حریری کے اس اعلان کا فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ حزب اللہ کی اس سوچ سے واقف زرائع کے مطابق اس گروہ کا حدف اب سنی مسلمانوں میں اپنے ایسے اتحادیوں جو کے حریری کی پارٹی کے رکن بھی ہوں اور جن کے پاس سیاسی اثر رسوخ کا فقدان ہو، سے ممکنہ فوائد حاصل کرنا ہے۔ لیکن یہ شیعہ عسکری تنظیم اس فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے نئے مسائل سے بھی آگاہ ہے۔ اس گروہ کے علاقائی دشمن حریری کی دستبرداری کے بعد کسی ایسے شخص کو برسرِ اقتدار لانے کی کوشش کررہے ہیں جو ماضی میں حریری کی جانب سے ہونے والے سمجھوتوں کی جگہ مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہوں۔

حریری کی دستبرداری کے بعد کسی ایسے شخص کو برسرِ اقتدار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ماضی میں حریری کی جانب سے ہونے والے سمجھوتوں کی جگہ مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہوں۔

حریری کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو دراصل ایران ،امریکا اور اس کے اتحادی عرب خلیجی ممالک کے مابین کشیدگی کے پس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رواں ماہ ایران کی حمایت والے حوثیوں نے متحدہ عرب امارات پر دو راکٹ حملے کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات جو کے یمن میں مسلط جنگ کا حامی ہے، کا کہنا ہے کہ ان حوثیوں کو حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے۔ بروزِ ہفتہ 22 جنوری کو ایک خلیجی عرب ملک کے سفیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے لبنان کو اعتماد کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے شرائط کی ایک فہرست فراہم کی ہے۔ لبنانی سفارتی ذرائع کے مطابق اس فہرست میں اقوام متحدہ کی 18 سال پرانی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے وقت کے تعین کی شرط بھی موجود ہے جس کے تحت حزب اللہ کو غیر مسلحہ کیا جانے کی شرط رکھی گئی تھی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مطالبے کو بیروت میں خلیجی ریاستوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے طور پر لیا جارہا ہے۔ جس نے اکتوبر میں یمن جنگ پر تنقید کرنے پرایک تنازعہ میں لبنانی سفیروں کو ملک بدر کر دیا۔

طے شدہ منصوبے میں تاخیر کیوں؟

ایک گلف نمائندے کے مطابق اس فہرست میں اعتماد سازی اور مغربی مطالبات کے تحت انتخابات وقت پر کروانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ لیکن کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سنی سایست کے پس منظر میں ہونے والے انتخابات میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ انتخابات میں تاخیر اس معاملے میں موجود تمام عناصر کے لیے اچھا ثابت ہوگا سوائے حزب اللہ کے مخالفین کے جن میں عیسائی لبنانی عسکری قوتیں بھی شامل ہیں۔

اناہرڈیلی کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف نبیل بومنسف کے مطابق،” حزب اللہ سمیت لبنان میں موجود تمام طاقتیں اگر یہ سوچتی ہیں کے انتخابات میں تاخیر سے انہیں فائدہ پہنچے گا تو وہ ایسا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ اگر انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو آنے والی نئی حکومت کے لیے صورتِ حال عام حالات سے بہت مشکل ہوگی اور یہ غیر یقینی صورتِ حال آنے والی حکومت کے لیے معاشی بحران جسے پچھلی حکومت نے 2019 ء سے غیر سنجیدگی سے لیا تھا، سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حریری کے فیصلے نے پہلے سے کھٹائی میں پڑے ملکی انتخابات کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔‘‘

حریری کے بھائی شاید انتخابات میں حصہ لیں یا کسی کی حمایت کریں لیکن انہوں نے اپنے منصوبے کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے۔ انہوں نے سعد حریری کو حزب اللہ کی مدد کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے گروہ حزب اللہ کے لیے صورت حال اس وقت واضح نہیں ہے۔ حریری نے اپنے سیاسی سفر کے آغاز میں حزب اللہ کی مخالفت کی تھی۔ لیکن 2008 ء کی ایک مختصر خانہ جنگی کے اختتام پر انہوں نے اس عسکری گروہ اور اس کے حامیوں کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر لیے تھے۔ حریری نے پیر کے روز اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی جانب سے کیے گئے سمجھوتوں کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی بند ہوئی تھی۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے رکن ہیکو ویمن نے کہا،”میں نہیں جانتا کہ حزب اللہ حریری کے فیصلے سے کتنا خوش ہے۔ یہ حزب اللہ کے حق میں ہے کہ وہ ظاہری طور پر ایک فعال سیاسی گرہ کی طاقت کے طور پر نظر آئے جہاں سنیوں سمیت ہر کسی کی برابر شمولیت ہو۔‘‘

Share this:
Court
Previous Post مصر: پولیس پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے دس ارکان کو سزائے موت
Next Post شمالی کوریا کا بڑا میزائل تجربہ،عالمی تنقید کا سامنا
North Korea, Missile Test

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.