geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Doctors Weigh Inفرانس میں گرمی کی لہر جاری، 20 محکموں میں اورنج الرٹ جاری
    • Hot Weather Sex: Expert Tips for Summer Intimacyشدید گرمی میں مباشرت: ماہرین کے مشورے جو آپ کی محفل کو خوشگوار بنائیں گے
    دلچسپ اور عجیب
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • EU Mandates AI Labels to Combat Online Deceptionیورپی یونین کا نیا قانون: اب آن لائن اصلی اور مصنوعی مواد میں فرق واضح ہوگا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Disinfo Fearsگوگل ارت کا متنازعہ اے آئی ٹول شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا گیا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Misinformation Fearsگوگل ارتھ میں مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے کا نیا فیچر غلط معلومات کے خدشات کے باعث واپس لے لیا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا شاھرودی کی وفات سے خامنہ ای کی جانشینی کی نئی جنگ شروع ہو گی؟

January 16, 2019 0 1 min read
Ayatollah Mahmoud Hashemi
Share this:

Ayatollah Mahmoud Hashemi

تہران (جیوڈیسک) ایران میں دسمبر 2018ء کے آخر میں ایک سرکردہ مذہبی لیڈر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے بعد ملک کے سیاسی اور مقتدر حلقوں میں ایک نئی بحث جاری ہےکہ آیا شاھرودی کی وفات کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین کون ہوگا۔

آیت اللہ ھاشمی شاہرودی تہران کے مقدر حلقے کے ایک نمایاں لیڈر تھے اور انہیں سپریم لیڈر کا مضبوط اور متوقع جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ مگر وہ دسمبر کے آخر میں انتقال کرگئے جس کے بعد اب یہ بحث جاری ہے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کی صورت میں ان کا جانشین کون بنے گا۔خود خامنہ ای بھی پرسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں اور کسی بھی وقت ان کی وفات کی خبر آسکتی ہے۔

امریکی اخبار”فارن پالیسی میگزین” کے مطابق ایران کے دیگر متناز مذہبی لیڈروں کے برعکس آیت اللہ ھاشمی شاہرودی کی ایران سے باہر کوئی زیادہ شہرت نہیں تھی۔ مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ تہران میں اقتدار کے بانی اور اسے مضبوط کرنے میں اہم کردار رکرہے تھے۔ ملک کے سیاسی اداروں کے ساتھ ان کے گہرے اور با رسوخ تعلقات قائم تھے۔ ان کے مقام ومرتبے کے اعتبار سے انہیں مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ کا ممکنہ جانشین قرار دیا جا رہا تھا مگر ان سے پہلے سے اس دنیا سے چلے گئے۔ شاھرودی کی وفات نے ایران میں سپریم لیڈر کی جانشینی کی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

شاھرودی کون تھے
آیت اللہ ہاشمی شاھرودی عراقی نژاد تھے جو سنہ 1948ء کو عراق میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین ایرانی تھے۔ ان کے والدین کا عراق میں اکٹھا ہونا حیران کن نہیں کیونکہ اس وقت ایران کے اہل تشیع مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے عراق کا سفر کرتے تھے۔ عراق میں پیدا ہونے والے دیگر ایرانی رہ نمائوں میں لاریجانی برادران بھی شامل ہیں۔ وہ دونوں‌بھی اس وقت ایران میں کلیدی عہدوں پر تعینات ہیں۔ ایک عدلیہ کا سربراہ اور دوسرا گارڈین کونسل کا چیئرمین ہے۔
ہاشمی شاھرودی نے بھی نجف کی مذہبی درسگاہ سے تعلیم حاصل کی۔ ان کے شیعہ اساتذہ میں محمد باقر الصدر سر فہرست تھے۔ وہ اہل تشیع میں آیت اللہ روح اللہ خمینی سے درجے میں معمولی کم تھے۔ سنہ 1974ء کو انہیں عراق کی بعث پارٹی کی حکومت نے گرفتار کیا اور دوران حراست انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دور میں عراق میں اہل تشیع کے مذہبی رہ نمائوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا تھا۔

سنہ 1980ء میں عراق ۔ ایران جنگ شروع ہوئی تو شاھرودی نے عراق ہی میں سپریم انقلابی کونسل کی قیادت سنھبالی۔ ان کا شمار صدام حسین کے سرکردہ مخالفین میں ہوتا تھا۔ انہوں نے فیلق بدر کے نام سے ایک عسکری گروپ قائم کیا جو ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مل کر عراقی فوج کے خلاف لڑتا۔

ایران میں آمد
سنہ 1989ء میں شاھرودی نے ایران آنے اور ملکی سیاست میں‌کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایران میں آمد کے بعد انہیں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ وہ سنہ 1999ء سے 2009ء تک سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہے۔

اس کے علاوہ سنہ 1995ء کو انہیں دستوری کونسل کا رکن مقرر کیا گیا اور وہ اس عہدے پر اپنی وفات تک فائز رہے۔
اس کے علاوہ علامہ شاھرودی کو مذہبی لیڈروں پر مشتمل خبر گان کونسل ،گارڈین کونسل اور علی اکبر ھاشمی رفسنجانی کی وفات کے بعد سپریم لیڈر کے مشیر کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔

خامنہ ای کا با اعتماد ساتھی
ایران میں اعلیٰ عہدوں پرتعیناتی کی وجہ سے آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کا شمار آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب اور قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ شاھرودی کی وفات کے بعد ان کی تعزیت کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ شاھرودی اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مخلص خادم تھے۔

ایرانی حکومت اور قوم ایک مخلص رہ نما سے محروم ہوگئی۔ شاہرودی کے سنہ 1999ء سے 2009ء تک جوڈیشل کونسل کی سربراہی کا عرصہ بدنامیوں سے عبارت ہے۔ وہ سابق صدر محمد خاتمی اور محمود احمدی نژاد کے ادروا میں جوڈیشل کونسل کے سربراہ رہے۔ ان پر ایران میں اصلاح پسندوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے اور ان پر عدالتی گرفت مزید سخت کرنے کے اقدامات کا الزام عاید کیا گیا۔ شاھرودی نے سخت گیر اور بنیاد پرست ایرانیوں کی ترجمانی کی اور عدالتوں کے ذریعے اصلاح پسندوں کو دبایا گیا۔شاھرودی کے حکم پر اصلاح پسند رہ نمائوں کو گرفتار کیا جاتا اور ان کے اخبارات وجرائد سمیت دیگر ابلاغی اداروں پر پابندیاں عاید کی جاتیں۔

سنہ 2000ء میں ایران میں ہونے والی اجتماعی پھانسیوں کی براہ راست یا بالواسطہ طور پر شاھرودی کی سرپرستی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ انہیں سابق صدر محمود احمدی نژاد کا بھی وفادار سمجھاجاتا ہے۔

شاھرودی نے جوڈیشل کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے سعید مرتضوی نامی شخص کو تہران کا پراسیکیوٹر جنرل مقرر کیا جس پر زیرحراست ایرانی نژاد کینیڈین خاتون زھراء کاظمی کی عصمت ریزی اور قتل کا الزام عاید کیا جاتا تھا۔ اس علاوہ مسٹر مرتضوی نے ہنگاموں کے دوران مخالفین کو گرفتار کیا اور انہیں جنسی طورپر ہراساں کیا۔

Share this:
Fighter Aircraft
Previous Post جنوبی یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری، القاعدہ کے دسیوں جنگجو ہلاک
Next Post راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق
Marriage Home Fire in Rawalpindi

Related Posts

Gironde Wildfires Spark Surge in Volunteer Firefighter Applications

شعلوں کے درمیان جنم لینے والی نئی امید: جب جیروند کے جنگلات کی آگ نے رضاکار فائرفائٹر بننے کا جذبہ بیدار کیا

August 7, 2026
Fuel Prices Drop: SP95 Falls Below €2 Threshold in France

پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، SP95 دوبارہ 2 یورو فی لیٹر سے نیچے

August 7, 2026
France’s 2026 Solar Eclipse: Where to See the Best View

27 سال بعد یورپ میں نایاب سورج گرہن: 12 اگست کو فرانس میں کہاں اور کب دیکھنا سب سے شاندار ہوگا؟

August 7, 2026
France's Unemployment Rate Hits 8.3%, Highest Since 2020

فرانس میںے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک جا پہنچی، 2020 کے بعد بلند ترین سطح

August 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.