آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد اعجازبٹ وطن واپس پہنچ گئے

ijaz butt

ijaz butt

چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے لاہور پہنچ گئے،لاہور واپسی پر اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کرپشن کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے،شعیب اختر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسے چھوڑو کوئی اور بات کرو اپنی ملازمت کی توسیع سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔