آئی سی سی کی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم، عمر گل شامل

ICC

ICC

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ھے جسمیں پاکستان کے عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ہر سال بہترین کارکردگی پر بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرتی ھے۔ اس سال کی ون ڈے ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی عمر گل ھیں۔ ٹیم کے کپتان بھارت کی عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی ھیں۔
سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں بھارت کے سہواگ،دھونی، ظہیر خان اور یووراج، سری لنکا کے دلشان اور سنگاکارا، انگلینڈ کے سوآن، جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز اور اسٹین، آسٹریلیا کے واٹسن اور پاکستان کے عمر گل کو لیا گیا ھے۔