آج ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی

dengue

dengue

لاہور میں ڈینگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ آج مختلف ہسپتالوں میں اس خطرناک وائرس سے متاثرہ مزید سات مریض جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں آج ڈینگی کے سات مریض دم توڑ گئے۔ ان میں بند روڈ کا اٹھائیس سالہ آصف، گجرپورہ کی پچپن سالہ کنیز بی بی اور شاہدرہ کی بیس سالہ نمیرہ شامل ہیں۔ جناح ہسپتال میں پچاس سالہ ملکہ اور ستر سالہ محمد ریاض اور جناح ہسپتال میں چوبیس سالہ فاطمہ اور بیس سالہ روبینہ شامل ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے پندرہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں سمن آباد کی رہائشی ساٹھ سالہ طاہرہ اسلم، گوجرانوالہ کی چھیالیس سالہ خالدہ بی بی، دہلی گیٹ کا ساٹھ سالہ عابد چغتائی، نجی ہسپتال کی نرس عاشی پرویز اچھرہ کا پینسٹھ سالہ شوکت،گلشن راوی کا شہباز اور سترہ سالہ اسامہ اور ساندہ کا پینتالیس سالہ سلیم شامل ہیں۔ پنجاب میں اس خطرناک مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو سو چالیس ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کے دو سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے دو سو چودہ کا تعلق لاہور سے ہے۔متاثرین کی تعداد میں اضافے کے باعث لوگوں کو ہسپتالوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انڈونیشین ٹیم نے فزیشنز اور ڈاکٹرز کو ٹریٹمنٹ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں جبکہ دو ہزار گھروں میں آئی آر ایس سپرے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔