آزاد کشمیر اسمبلی : اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب

ajk assemblyمظفر آباد : آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے ارکان اسمبلی کے حلف لینے کے بعد حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں اسپیکراورڈپٹی سپیکرکا انتخاب عمل میں آگیا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سردارغلام صادق چھتیس ووٹ لے کرسپیکراے جے کے اسمبلی جبکہ پیپلز پارٹی کی ہی شاہین ڈارپینتس ووٹ لے کرڈپٹی سپیکرمنتخب ہوگئی ہیں دونوں نے اپنے اپنے منصب کاحلف بھی اٹھا لیا ہے۔
اس موقع پرسپیکراورڈپٹی سپیکرکاکہناتھا کہ وہ حکومتی اوراپوزیشن ارکان کوساتھ لے کرچلیں گے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے ا سپیکرکیلئے راجہ صدیق جبکہ ڈپٹی ا سپیکرکیلئے یاسین گلشن نے دس،دس ووٹ حاصل کئے۔ قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے بازں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پرمسلم لیگ ن اوردیگرارکان اسمبلی کے درمیان سخت نعرہ بازی اورجملوں کااستعمال دیکھنے میں آیا۔