آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سڈنی میں آغاز

Aus India

Aus India

آسٹریلیا اور سڈنی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ منگل سے سڈنی کرکٹ گرانڈ میں شروع ہورہاہے۔ مشہور زمانہ ایم سی جی گراونڈ سوویں ٹیسٹ کی میزبانی کررہاہے ۔ آسٹریلیا کوچار ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور کپتان مائیکل کلارک کے مطابق ان کی ٹیم ردھم میں آگئی ہے اور سڈنی ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلے گی۔
ایم سی جی کی وکٹ روایتی طور پر اسپنرزکو مدد کرتی ہے لیکن بھارتی ٹیم کی کمزوری کے پیش نظراس بار فاسٹ وکٹ بنائی گئی ہے۔ریان ہیرس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن میلبرن کی فاتح ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو شامل کیاجاسکتاہے۔ ایم سی جی میں سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن نے چار ٹیسٹ میں تین تین سنچریاں اسکور کی ہیں اور سڈنی کے سوویں ٹیسٹ میں ٹنڈولکرکی سوویں سنچری کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔