آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

sindh court

sindh court

سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس مقبول باقر کی عدالت میں سرکاری وکیل آفاق احمد پر موجودہ اور ماضی میں قائم مقدمات کی فہرست پیش نہ کرسکے۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے تماشا لگائے رکھا ہے ایک کیس کے بعد دوسرا کیس ہوجاتا ہے، عدالت آپ کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی۔
عدالت عالیہ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو طلب کیا تاہم ان کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ آفاق احمد اپنے کیس کی پیروی خود کررہے ہیں۔