آف اسپنرسعید اجمل کا بولنگ ایکشن جانچنے کا ارادہ نہیں،ہارون لورگاٹ

haroon lorgat

haroon lorgat

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کسی بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ کسی بولر کے ایکشن کے بارے میں رپورٹ دینا میچ آفیشلز کی ذمہ داری ہے۔ جب تک میچ آفیشل رپورٹ نہ کریں آئی سی سی کوئی اقدام نہیں کرتی۔
ہارون لورگاٹ نے کہا کہ سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کا افسوس ہے بنگلہ دیش کے پاکستان کا دورہ کرنے پر خوشی ہوگی۔