آقائے دو جہاں کی آمد کا جشن، درود و سلام سے فضائیں معطر

Eid Miladun Nabi Celebrates

Eid Miladun Nabi Celebrates

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ چار سو رنگ و نور پھیل گیا۔ گلی گلی، قریہ قریہ ، درو و سلام سے گونج اٹھے۔ مکانوں ، گلیوں اور بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جلوسوں میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعداد شریک ہے۔ آقائے دو جہاں کے یوم ولادت پر شہر شہر رنگ و نور کی برسات ہے۔ گلی محلے درود و سلام سے گونج اٹھے۔ قریہ قریہ، گلی گلی، عاشقان مصطفی عقیدت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہے۔ گلی، محلے ، بازار اور مساجد کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ جشن ولادت با سعادت سرور دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الھ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جلوسوں کے راستوں کی خصوصی آرائش کی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ جلوسوں کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی جنہوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ آقائے دو جہاں سے عقیدت کے لیے مختلف شہروں میں مسجد نبوی کے ماڈل بھی بنائے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں بچے اور بڑے آ رہے ہیں۔