آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 5 اور 6 مارچ سکرنڈ میر خان لغاری میں میں منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 5 تا6 مارچ سکرنڈ میر خان لغاری میں منعقد کیا جارہا ہے ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ 5 مارچ کو بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کلب لاڑکانہ کے درمیان کھیلا جائے گا،۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مارچ کو شام چار بجے کھیلا جائے گا فائنل میچ اور تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی سید غلام مصطفی شاہ ہونگے، آپ کے ہمراہ علی اکبر جمالی ڈسٹرکٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی نواب شاہ بھی شرکت کریں گے ٹورنامنٹ زیر سرپرستی غلام شاہ لغاری صدر تعلقہ میر خان لغاری پاکستان پیپلز پارٹی منعقد کیا جارہاہے، ٹورنامنٹ سیکریٹری حاجی نواز لغاری ہونگے۔